بھٹکل:10/نومبر (ایس او نیوز) آئیٹا کے ریاستی سکریٹری محمد رضامانوی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجمن ہائی اسکول نوائط کالونی کے استاد جناب محمد جمیل شریف کو بھٹکل آئیٹا کا صدر اور مولانا عبدالحفیظ ندوی کو مقامی سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔
اسی طرح حال ہی میں ہبلی کے دعوت گھر میں منعقدہ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن کی ایک نشست میں ریاستی صدر محمد نظام الدین کی زیر نگرانی ریاستی شوریٰ کاانتخاب عمل میں آیا ۔ جنوری 2007سے اگلے چارسالوں کے لئے مختار احمد کوتوال ، محمد نظام الدین بیدر، محمد رضامانوی ، سید فرقان پاشا ہ بیدر، سید نصیر الدین قاضی گدگ، محمد مبین الال، الطاف حسین مدے بہال، محمد ظہیر الدین رائچور، بشیر احمد شرالکوپہ منتخب ہویے ہیں۔